71

شہباز شریف خاندان کےخلاف منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیشرفت ، مرکزی ملزم گرفتار

Spread the love

اسلام آباد(بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) مسلم لیگ ن کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ،قومی احتساب بیورو (نیب)نےٹی ٹی کیس کے مرکزی ملزم علی احمد خان کو گرفتار کر لیاہے،ملزم سلمان شہباز کا کلاس فیلو بتایا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق ٹی ٹی سکینڈل کےمرکزی ملزم علی احمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیاگیاہے،ملزم نیب کودو سال سے مطلوب تھا ،ملزم علی احمد خان شہباز شریف دور میں وزیراعلی ہاوس میں تعینات تھا،ملزم کی کمپنی کے ذریعے شہباز شریف کا منی لانڈرنگ کرنےکاالزام ہے۔ نیب لاہور کی ٹیم نےنجی ہوٹل کےسامنےسےملزم کی گرفتاری عمل میں لائی، گرفتار ملزم کو راہداری ریمارنڈ کیلئے کل احتساب عدالت پیش کیا جائیگا، راہدری ریمارنڈ کے بعد ملزم کوتفتیش کیلئے نیب لاہور منتقل کیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں