82

کام کے اوقات کے بعد ملازمین سے رابطہ کرنے پر مالکان کو جرمانہ ہوگا: پرتگال میں قانون منظور

Spread the love

پرتگال ( نیٹ نیوز )پرتگالی پارلیمنٹ نے ایک انتہائی اہم اور قابل غور قانون منظور کیا ہے جس کے تحت کام کے اوقات کے بعد ملازمین کو ٹیکسٹ میسج کرنے اور ای میل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پرتگالی پارلیمنٹ کی جانب سے کام کے اوقات کے بعد

ملازمین کو ٹیکسٹ میسج کرنے اور ای میل کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ کام اور زندگی کے توازن کو بہتر بنایا جا سکے۔اس قانون کے تحت 10 سے زیادہ عملے کے ارکان رکھنے والی کمپنیاں اگر اپنے ملازمین سے کام کے اوقات کے بعد رابطہ کریں گی تو جرمانے کا سامنا کر سکتی ہیں۔یہ نیا قانون ملک میں کام کرنے کے دورانیے کے بڑھنےاور ملازمین سے کام کے اوقات ختم ہوجانے کے بعد بھی مالکان کی جانب سے گھر سے کام کروائے جانے پر جواباََ متعارف کرایا گیا۔اس قانون کے تحت کمپنیاں بچوں والے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دیں گی۔اسکے علاوہ کمپنیوں کو گھر کے بل زیادہ آنے کی صورت میں اس کی ادائیگی میں بھی حصہ ڈالنا پڑ سکتا ہے۔پرتگال کی وزیر برائے مزدور اور سماجی تحفظ، اینا مینڈیس گوڈینو نے امید ظاہر کی کہ مزدوروں کے تحفظات میں اضافہ مزید غیر ملکیوں کو ملک کی طرف راغب کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں