کراچی ( بدلو نیوز )کراچی میں ٹریفک پولیس کی چالان مہم عوام کیلئے وبال جان بن گئی شہر میں چالان صرف لائسنس اور گاڑی کے کاغذات کی بنیاد پر نہیں بلکہ “ٹارگٹ” پورا کرنے کے لئے بھی کئے جانے کی شکایات عام ہو چکی ہیں۔ ماہانہ اوسطاً 27 ہزار سے زائد چالان اور ساڑھے 6 کروڑ روپے کے
لگ بھگ وصول کے جارہے ہیں۔شہر میں ٹریفک پولیس عملے کی تعداد 6 ہزار 7 سو 82 ہے جس میں 89 سیکشن آفیسر ہیں۔ اعلیٰ افسران کی جانب سے ایک سیکشن آفیسر کو روازانہ کم و پیش 40 چالان کا ٹارگٹ پورا کرنا ہوتا ہے۔اس سال اب تک 27 لاکھ 29 ہزار سے زائد چالان کئے گئے ہیں جن کے ذریعے 64 کروڑ 23 لاکھ 60 ہزار سے زائد روپے کی وصولی کی گئی ہے۔یوں ایک ماہ میں 27 ہزار سے زائد چالان کئے جارہے ہیں جن سے 6 کروڑ 42 لاکھ سے زائد رقم وصول ہورہی ہے، اس کا یومیہ اندازہ لگایا جائے تو 9 ہزار سے زائد چالان ہورہے ہیں جن سے ہر روز 2 لاکھ 14 ہزار سے زائد رقم بنائی جاتی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چالان سے 30 فیصد رقم ٹریفک پولیس جبکہ 70 فیصد سرکاری خزانے میں جاتی ہے.