75

سموگ میں کمی کیلئے نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ بلایا جائے: عدالت عالیہ

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز )لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کی وجہ سے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔عدالت نے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 400 پرٹیکیولیٹ میٹرز آلودگی سے زائد والے علاقوں میں اسکول بند کرنے کی تجویز رد کر دی۔لاہور ہائی

کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت میں اسموگ ایمرجنسی پلان پیش کیا۔عدالت نے پی ڈی ایم اے کے دفتر میں اسموگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کی اور اسموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پلان طلب کرتے ہوئے ایمرجنسی کال لائن قائم کرنے کا بھی حکم دیا۔ایمرجنسی لائن کے ذریعے کوئی بھی شہری ٹریفک جام کی شکایت کر سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں