96

درندہ صفت شخص کی 3 سالہ بچے سے زیادتی

Spread the love

اوکاڑہ ( بدلو نیوز ) پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں درندہ صفت ملزم نے ایک کم سن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم ذین کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کم سن بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے ، ایک واقعے میں اوکاڑہ کے علاقے مہارانوالامیں ساڑھے 3 سال کے بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ حجرہ پولیس نے ملزم ذین کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 2 سال کے معصوم بچے کو تشدد اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا ، جس کے بعد پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں خاتون کے رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بچے کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بچے کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں