93

آئی فونز اور میک کمپیوٹرز کے اسپیئرپارٹس ’برائے فروخت‘‏

Spread the love

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل دور کرتے ہوئے دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کے لیے حقیقی ‏اقدام اٹھایا ہے۔

ایپل کمپنی اپنے صارفین کی سہولت کی خاطر آئی فونز کے اسپیئرپارٹس اور ٹولز فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ‏کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو آئی فونز اور میک کمپیوٹرز کے آلات اور پرزے فراہم کریں گے تاکہ وہ ‏اپنے طور پر متاثرہ ڈیوائسز کی مرمت کر سکیں۔ ازخود مرمت کا پروگرام کئی سالوں کے دباؤ کے نتیجے میں سامنے آیا جس کا مقصد عوامی سطح پر مرمت کے ‏لیے اصلی پرزوں تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

سال 2019 میں ایپل نے ایک پروگرام شروع کیا جس میں مرمت کے لیے آزاد مراکز اپنے طور پرزے، اوزار اور دیگر ‏اشیا خرید سکتے تھے۔ اس پروگرام میں اب تک 5,000 براہ راست مجاز مرمت فراہم کرنے والوں کے علاوہ 2,800 ‏آزاد مراکز شامل ہیں۔ سیلف سروس پروگرام کے تحت ایپل کے صارفین ہدایت نامہ پڑھنے کے بعد ان پرزوں کو براہ راست خرید سکیں ‏گے تاکہ وہ خود مرمت کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں