70

جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ ، محبوبہ مفتی نظر بند

Spread the love

سری نگر(ویب ڈیسک )بھارتی حکومت جعلی پولیس مقابلوں میں مظلوم کشمیری نوجوانوں کے قتل عام پر سوال اٹھانے پر تلملا اٹھی ،مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اور پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو تاحکم ثانی گھر پر نظر بند کردیا ہے ، محبوبہ مفتی کی نظربندی کن وجوہات کی بنیاد پر کی گئی ہے؟ اس حوالے سے تاحال انتظامیہ نے کوئی ٹھوس وجہ بیان نہیں کی ۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )نے منی لانڈرنگ کیس میں محبوبہ مفتی کے بھائی تصدق حسین مفتی کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کر لیا ہے ۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق محبوبہ مفتی نے دو روز قبل سری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں ہونے والے جعلی مقابلے میں دو کشمیری نوجوانوں الطاف بھٹ اور مدثر گل کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کرتےہوئےسوالات اٹھائےتھےاور عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں