73

ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کر دیا گیا

Spread the love

لاہور ( بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ حافظ سعد حسین رضوی کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے کے بعد سعد رضوی کو رہا کر گیا گیا ہے، وہ مسجد رحمت اللعالمین پہنچیں گے۔ سعد رضوی کا جیل سے رہائی کے وقت کوئی استقبال نہیں کیا گیا۔ ٹی ایل پی کارکن مسجد رحمت اللعالمین کے باہر ان کا استقبال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعد رضوی کی رہائی حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔
سعد رضوی اپنے والد مولانا خادم حسین رضوی کے کل سے شروع ہونے والے عرس کی تقریبات میں شریک ہوں گے، مولانا خادم حسین رضوی کا عرس 21 نومبر تک جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کو 12 اپریل کو حراست میں لیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں