44

سینیٹ: صحافیوں کے تحفظ کا بل منظور، مخالفت میں 29 ووٹ آئے

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز )سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کا بل منظور کر لیا، بل کے حق میں 35 جبکہ مخالفت میں 29 ووٹ آئے۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ صحافیوں سے متعلق بل کو بنانے میں ایک سال لگا ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے تحفظ کا

جامع قانون بنانے کے لیے دو سال جدوجہد کی۔ قانون صحافی تنظیموں کی مشاورت سے تیار کیا گیا، قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی بل کثرت رائے سے منظور کیا۔حکومت کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ کے بل کو اضافی ایجنڈے کے طور پر پیش کیا گیا جس پر ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے ربراسٹیمپ پارلیمنٹ نا منظور، نامنظور کے نعرے لگائے گئے اور اپوزیشن ارکان نے صادق سنجرانی کی کرسی کا گھیراؤ کرلیا۔وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے سینیٹ میں نیب ترمیمی بل بھی بطور ضمنی ایجنڈا پیش کیا گیا جسے ایوان بالا نے منظور کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں