44

اپوزیشن کو سینیٹ میں بھی شکست،حکومت نےکئی بلز منظور کرا لئے

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز )سینیٹ میں اکثریت رکھنے والی اپوزیشن کو شکست کا سامنے کرنا پڑا جب حکومت نے اجلاس میں ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کرکے صحافیوں اور میڈیا پرسن کے تحفظ کا بل اور نیب ترمیمی بلز منظور کروا لیے، بلز کے حق میں 35 اور مخالفت میں 29 ووٹ آئے۔اپوزیشن ارکان چئیرمین سینیٹ کی ڈیسک کے سامنے شدید احتجاج کرتے رہے ۔ اس سے قبل حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق دو ترمیمی بلز بھی فوری منظور

کروا لیے۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ صحافیوں سے متعلق بل کو بنانے میں ایک سال لگا. اپوزیشن ارکان نے صادق سنجرانی کی کرسی کا گھیراؤ کرلیا۔وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے سینیٹ میں نیب ترمیمی بل بھی بطور ضمنی ایجنڈا پیش کیا گیا جسے ایوان بالا نے منظور کر لیا۔اس موقع پر فروغ نسیم نے کہا کہ کمیٹی میں بلز کا بھیجنا ایوان کا استحقاق ہے، یہ بل ہر گز کسی شخص سے متعلق نہیں ہے، یہ ہر شخص کے لیے ہے۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل پیش ایوان میں پیش کیا جوکہ منظور کرلیا گیا۔حکومتی ارکان نے مطالبہ کیا کہ بل پر ابھی ووٹنگ کرائی جائے، ایوان میں حکومتی ارکان کی تعداد اپوزیشن ارکان سے زیادہ تھی جبکہ دلاور خان گروپ نے حکومت کو ووٹ دیا۔حکومتی بل منظور ہونے پر اپوزیشن ارکان چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے پہنچ گئے، ایجنڈا پھاڑ کر پھینک دیا۔ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کا اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں