67

سموگ اور بڑھتی آلودگی: لاہور میں سرکاری ونجی سکول ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز )لاہور کے سرکاری اور نجی سکول ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ ہوگیا۔لاہور میں ہفتے میں 3 دن تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ صوبے میں سموگ اور بڑھتی آلودگی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق لاہور میں ہفتہ، اتوار اور پیر کو سکول بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں27 نومبر سے15 جنوری کے دوران نجی وسرکاری کالجز اور

تمام اکیڈمیز بھی ہفتے میں 3 روز بند رہیں گی۔ لاہور کے تمام نجی دفاتر بھی ہفتے میں تین روز بند رہیں گے، اس دورانیے میں فیصلے پر عمل درآمد جاری رہے گا۔لاہور میں آج بھی فضائی آلودگی کی خراب صورتحال رہی، دنیا بھر میں آج بھی فضائی آلودگی میں لاہور پہلے نمبر پر رہا۔پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 190ریکارڈ کی گئی، آلودگی کے اعتبار سے بھارت کے شہر کولکتہ کا دوسرا اور کراچی کا تیسرا نمبر ہے۔بہاولنگر میں پابندی کے باوجود دھان کی فصلوں کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اینٹوں کے بھٹوں اور دیگر فیکٹریوں کی چمنیوں سے بھی دھوئیں کا اخراج ہورہا ہے۔شہریوں نے سموگ اور بڑھتی آلودگی کے معاملے پر انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں