75

شوکت ترین کیلئے راستہ صاف….سینیٹر ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز )سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے والے ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا، جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ مشیرِ خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے راہ ہموار ہو گئی ہے.سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور کیا، جس کے بعد ایوب آفریدی کو

مشیرِ اوور سیز لگا دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایوب آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے وزیرِ اعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کیا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کرنے کا کہا گیا۔انہوں نے کہا کہ میری سینیٹ کی نشست وزیرِ اعظم عمران خان کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کی۔سابق سینیٹر نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے صوابدید ہے کہ جس کو چاہیں ذمے داری دیں۔ وزیرِ اعظم کوئی ذمے داری بھی نہیں دیں گے تو کوئی اعتراض نہیں۔ اگر وزیرِ اعظم نے موقع دیا تو قوم و ملک کی خدمت کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں