87

سپریم کورٹ بار کا عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے متعلق وضاحتی اعلامیہ

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) سپریم کورٹ بار نے عاصمہ جہانگیر سے متعلق کانفرنس پر وضاحت جاری کر دی ، اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئین و قانون کے دائرے سے باہر کی گئی تقریر کی حمایت نہیں کرتے ۔ سپریم کورٹ بار کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار کا کانفرنس کےمقررین کےخیالات سے کوئی تعلق نہیں ، بار صرف جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے ، عاصمہ جہانگیر آزادی اظہار رائے کی علمبردار تھیں ،کانفرنس کا مقصد ڈائیلاگ کے لئے فورم فراہم کرنا تھا ۔

بار کی جانب سے کہا گیا کہ چیف جسٹس صاحبان نے تقریب کو اعزاز بخشا ، بار ان کی مشکور ہے ، بار ہمیشہ قانون اور عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے ، پیمرا نے کچھ لوگوں پر پابندی عائد کی مگر ان کے خطاب پر پابندی نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں