65

الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کی غرض سے عمارتوں میں چارجنگ پوائنٹس بنائیں جائیں گے۔

Spread the love

لندن ویب ڈیسک ) برطانیہ میں نئے قانون کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کی غرض سے عمارتوں میں چارجنگ پوائنٹس بنائیں جائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں نئی عمارتوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ پوائنٹس ضروری قرار دے دئیے گئے ہیں، برطانوی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بورس جانسن نئے قانون کا اعلان کریں گے جس کے تحت اگلے سال سے نئی عمارتوں میں چارجنگ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔

بیان کے مطابق قانون کے تحت سال 2030 تک برطانیہ میں ہر سال 145 ہزار اضافی چارج پوائنٹس لگائے جائیں گے، تب تک پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی نئی گاڑیوں کی فروخت بھی بند ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں