کابل ( ویب ڈیسک )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2 طالبان کمانڈر زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل کے مجاہدین بازار میں زوردار دھماکا ہوا جس کی آواز شہر کے دور دراز علاقوں تک سنائی دی گئی دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
کابل پولیس کمان کے ترجمان جنرل مبین نے بتایا کہ کابل کے مجاہدین بازار کے قریب ہونے والے دھماکے میں امارت اسلامیہ کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ واقعہ ایک بارودی سرنگ کے دھماکے سے پیش آیا جس میں امارت اسلامیہ کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا گیا۔
90