74

وفاقی کابینہ کا اجلاس،13 نکاتی ایجنڈے پر غور ، کئی اہم فیصلے

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس 13 نکاتی ایجنڈے پر غور اور متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف معاہدے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی

منظوری دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن جلد شیڈول جاری کرے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پٹرول بحران کمیشن رپورٹ پر کابینہ کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔ملک میں گیس کی قلت اور مہنگی درآمدی گیس کے پیش نظر کابینہ نے کیپٹیو پاور پلانٹس کےلیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی کابینہ نے پٹرولیم ڈویژن کی سمری پر اضافے کی منظوری دے دی ہے، کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت 2 اعشاریہ 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافےکی منظوری دی گئی۔فیصلے کے مطابق کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس 6 اعشاریہ 5 ڈالر کے بجائے 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو دی جائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں