راولپنڈی (بدلو نیوز ) بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے تمپ میں دہشتگردوں نے فورسزکی چیک پوسٹ پرحملہ کیا ، یہ چیک پوسٹ دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے قائم کی گئی تھی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے حملے کا فوری جواب دیا ، جس میں دہشتگردوں کوبھاری نقصان پہنچا تاہم جھڑپ کےدوران سپاہی نصیب اللہ اور سپاہی انشااللہ شہید ہوگئے۔
63