لاہور ( بدلو نیوز )شعبۂ صحافت سے تعلق رکھنے والے سابق ایڈیٹر اور سینئر صحافی ضیاء الدین 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔سینئر صحافی ضیاء الدین اسلام آباد میں مقیم تھے اور مختصر علالت کے بعد رہائشگاہ پر ہی آج صبح ساٹھے سات بجے ان کا انتقال ہوا۔وہ تقریباً 60 برس تک صحافت سے وابستہ رہے، اس دوران وہ متعدد انگریزی اخبارات سے منسلک بھی رہے ۔ان کی نماز جنازہ آج بعدنماز عصر اسلام آباد کے علاقے میڈیا ٹاؤن میں ادا کی جائے گی. ضیاء الدین صاحب کے انتقال پر سینئر
تجزیہ کار امتیاز عالم نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک عظیم ، سچے اور ہمدرد دوست سے محروم ہو گیا انہوں نے 20 سال تک میرے ساتھ سیفما اور ساوتھ ایشیا میڈیا کمیشن میں فرائض انجام دئیے. ضیاء الدین صاحب کا شمار بہترین اور بے باک ایڈیٹرز میں ہوا کرتا تھاانہوں نے ڈان ، دی نیوز ، ایکسپریس ٹریبیون سمیت سبھی انگلش اخبارات میں صحافتی امور انجام دئیے .پی ایف یو جے کیلئے بھی ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا . صحافتی دنیا کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. انہوںنے پانچ دہائیوں سے زائد عرصہ تک عوام ، جمہوریت ، صحافتی آزادی، امن اور روشن خیالی کیلئے مثالی خدمات انجام دیں. میں ان کی عظیم خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں.