اسلام آباد (بدلو نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنل ایکٹ2021 پر دستخط کردیئے، اس قانون سے ورکنگ جرنلسٹ کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈمیڈیا پروفیشنل ایکٹ2021پردستخط کی تقریب ہوئی ، صدرمملکت عارف علوی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنل ایکٹ2021 پر دستخط کئے ، اس موقع پر خطاب میں عارف علوی نے کہا آج تاریخی قانون پر دستخط کئےگئے ہیں ، صحافی ہمیشہ دباؤ میں کام کرتے رہے ہیں۔
صدر کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کی ذریعے معاشرے میں افراتفری پھیلائی جاتی ہے ، افغانستان کوجھوٹی خبروں نے برباد کردیا، پاکستان میں فیک نیوزکی یلغار ہے۔
106