خان پور ( بدلو نیوز ) دو کم سن بہن بھائی اپنے گھر کی کفالت کرنے لگے، اپنے والد کی وفات کے بعد بچوں نے ہمت نہ ہاری اور دنیا کو بتا دیا کہ اگر ارادہ مضبوط ہو تو کوئی بھی کام مشکل نہیں۔ مشہور مثال ہے کہ ہمت مرداں مدد خدا، یہ مثال صادق آتی ہے خان پور کے ان دو ننھے بہن بھائیوں8 سالہ مریم اور 6 سالہ بادل پر جنہوں اپنے والد محمد یونس کی وفات کے بعد ہمت نہ ہاری اور کم عمری کے باوجود اپنے گھر کا خرچ چلانے کا بیڑا اٹھا لیا۔
دونوں ننھے بہن بھائی خان پور کے سٹی پارک میں جھولے چلا کر اپنا اور اپنے خاندان کا گزر بسر کرتے ہیں، دونوں کمسن بہن بھائیوں نے بھیک مانگنے کی بجائے محنت کر کے رزق حلال کمانے کو فوقیت دی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے نمائندے فیاض بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے ننھی مریم نے شکوہ کیا کہ متعلقہ انتظامیہ کے اہلکار انہیں یہاں سے جھولا ہٹانے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ہم جھولا ہٹا دیں گے تو کھائیں گے کہاں سے؟ ارباب اختیار کو چاہیے کہ ایسے باہمت بچوں کے لیے وسائل پیدا کریں کہ وہ آسانی سے باعزت روزگار کما سکیں۔
69