77

اومی کرون کیسے آیا؟ عالمی ادارہ صحت نے بڑی وجہ بتا دی

Spread the love

جنیوا (ویب ڈیسک ) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دنیا کے وہ ممالک جو ڈیلٹا کو روکنے کے لیے مناسب بندوبست نہیں کررہے ہیں تو وہ اومیکرون کو بھی نہیں روک سکیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ضرورت اس امر کی ہے کہ نظام صحت کو مضبوط بنایا جائے اور جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

ڈاکٹر تیدروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس بات کو یقینی بنائے کہ سب سے پہلے کمزور افراد کو ویکسین لگائی جائے۔
ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی وجہ سے پریشانی پائی جاتی ہے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمیں ڈیلٹا ویریئنٹ سے نمٹنے کے لیے موجود طریقہ کار کو استعمال کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم یہ کرلیں تو ہم اومیکرون کے پھیلاؤ کو بھی روک سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں