نئی دہلی (ویب ڈیسک ) پاکستانی ہائی کمیشن نے ہندو یاتریوں کو پاکستان میں مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے 136 ویزے جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق شیو اوتاری ستگورو سنت شادارام صاحب کے 313ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیےبھارت سے بڑی تعداد میں یاتریوں کی پاکستان آمد متوقع ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ شیو اوتاری ستگورو سنت شادارام صاحب کے 313ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے ہندویاتریوں کا گروپ 4 سے 15دسمبر تک پاکستان کادورہ کرے گا۔
ہائی کمیشن نے مزید کہا کہ شادانی دربار300سال پرانامندرہےجوہندوؤں کیلئےمقدس مقام ہے، شادانی دربار کی بنیاد 1786 میں سنت شادرام صاحب نے رکھی جو 1708 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کا بیان میں کہنا تھا کہ ہندو اور سکھ یاتریوں کو یاترا کے ویزوں کا اجرا حکومت پاکستان کی مذہبی عبادت گاہوں کے دورے کی سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کے مطابق ہے، یہ پاکستان کے تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کے احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں کا بھی عکاس ہے۔
74