لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں 20 سالہ لڑکی نے اپنی پیدائش سے متعلق اپنی والدہ کے ڈاکٹر کے خلاف انوکھا مقدمہ جیت لیا۔ پیدائشی طور پر ریڑھ کی ہڈی کے عارضے SPINA BIFIDA کا شکار لنکاشائر کی 20 سالہ ایوی ٹومبس نے اپنی والدہ کے اس ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس نے حمل کے وقت اس کی ماں کو ایک ایسی دوا نہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا جو ممکنہ طور پر پیدائش کے بعد ایوی کو جسمانی معذوری سے بچا سکتی تھی۔
باہمت پیرا شو جمپنگ سٹار لڑکی گھُڑ سواری کے مقابلوں میں بھی حصہ لیتی ہے، موٹی ویشنل سپیکر ہے۔ اس کے علاوہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل سے خصوصی ملاقات بھی کر چکی ہے۔
87