82

‏آرمی چیف جنرل باجوہ نے مشتعل ہجوم کا سری لنکن شہری کو قتل کرنا شرمناک قرار دیدیا

Spread the love

راولپنڈی ( بدلو نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کا سری لنکن شہری کو قتل کرنا شرمناک ‏ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏مشتعل ہجوم کا سری لنکن پرانتھاکمارا کا قتل قابل مذمت ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ایسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہے مرتکب افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے ‏کیلئے سول انتظامیہ کو مدد فراہم کی جائے۔ ’سیالکوٹ واقعہ باعث شرم ہے، ذمہ داروں کو سزا ہوگی‘قبل ازیں زیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام ‏میں لکھا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں، کوئی غلطی نہیں ہوگی، ذمہ داروں کو قانون ‏کے مطابق سزا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں