65

سانحہ سیالکوٹ نے سر شرم سے جھکا دیا ،مجرموں کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے: وزیراعظم

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت وفاقی وزراء شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک کی مجموعی امن عامہ کی

صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس میں سیالکوٹ سانحے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔وزیر اعظم نے اجلاس میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ واقعے نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔واضح رہے کہ 3 روز قبل سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 132ہوگئی ہے، اب تک کی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان میں 26 کا مرکزی کردار سامنے آیا، ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں