60

تمام ایجنسیاں نادرا کو فوراً ڈیٹا مہیا کرنے کی پابند، آرڈیننس جاری

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) تمام ایجنسیاں نادرا کو فوراً ڈیٹا مہیا کرنے کی پابند، آرڈیننس جاری ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نادرا (ترمیمی) آرڈیننس 2021ء جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت جاری کیا، آرڈیننس کی مدد سے نادرا ‏آرڈیننس، 2000ء کے سیکشن 7 میں ترمیم کی گئی ہے۔ ترمیم کے مطابق تمام ایجنسیاں نادرا کو فوراً ڈیٹا مہیا کرنے کی پابند ہوں گی اور نادرا کو ڈیٹا مہیا نہ کرنا ‏بےضابطگی تصور ہو گا جس پر متعلقہ قانون کےتحت کارروائی ہوگی۔

گذشتہ ماہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فوجداری قانون ترمیمی بل 2021 کو منظور کیا گیا تھا ، جس کے ‏تحت زیادتی کے مجرم کو نامرد بنایا جائے گا۔ اس سے قبل رواں سال جون میں قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نےکرمنل لا ترمیمی بل2021 کی بھی منظوری دی تھی ‏، وزیرقانون نے ‏کہا تھا کہ کرمنل لا ترمیمی بل کےتحت ریپ کےعادی مجرم کو نامرد کیا جائے گا، عمرقید کاٹ کر ‏‏جب ریپ کرنے والا دوبارہ جرم کرے گا تو نامرد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں