55

سانحہ سیالکوٹ سے دونوں ممالک کے تعلقات پر متاثر نہیں ہوں گے، سری لنکن ہائی کمشنر

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز) سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا سانحہ سے دونوں ممالک کے تعلقات پراثرنہیں پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فوادچوہدری کی سری لنکاکے ہائی کمشنر موہن ویجےوکرماسے ملاقات ہوئی ، جس میں فوادچوہدری نے سری لنکن شہری کیساتھ پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ملاقات میں فوادچوہدری نےسانحہ سیالکوٹ کے بعد حکومت کی جانب سے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا سیالکوٹ واقعےکی ملک بھر میں مذمت کی گئی اور سانحہ سیالکوٹ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت کےاقدامات سےمطمئن ہیں ، سانحہ سےدونوں ممالک کےتعلقات پراثرنہیں پڑے گا۔

گذشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سری لنکا ہائی کمیشن جا کر ہائی کمشنر اور وائس ایڈمرل موہن وجے کرما سے ملاقات کرکے سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ شیخ رشید نے یقین دہانی کرائی کہ پریانتھا کمارا پر تشدد اور موت میں ملوث کسی شخص کو رعایت نہیں ملے گی، اور اس کی ہلاکت کے تمام مجرمان کو حکومت مثالی سزا دلائے گی۔ اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے کرما نے کہا تھا کہ پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کے رد عمل پر ہم مطمئن ہیں، اور افسوس ناک حادثے پر پاکستانی عوام کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں