57

پریانتھا کماراکو بچانے کیلئے ہجوم کے سامنے ہاتھ جوڑنے والے شخص کی شناخت ہو گئی

Spread the love

سیالکوٹ (بدلو نیوز ) گارمنٹس فیکٹری کے غیرملکی منیجر کے قتل کے کیس میں پکڑے گئے تمام فیکٹری سپروائزرز کو رہا کردیا گیا جبکہ پریانتھا کمارا کی جان بچانے والے دوسرے شخص کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی ہے، اس سے پہلے شخص کی شناخت ملک عدنان کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق فیکٹری مالک کی یقین دہانی کے بعد تمام سپروائزرز کو رہا کیا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر دوبارہ بلا سکتے ہیں، فیکٹری کے سپروائزرز کو 2 روز قبل حراست میں لیا تھا جن سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی گئی۔

دوسری طرف سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کرنے والےدوسرے شخص کی بھی شناخت ہوگئی تاہم وہ ابھی تک تفتیش کا حصہ نہیں بنا اور اس کی تلاش جاری ہے، عابد بھی فیکٹری میں بطور سپر وائزر کام کرتا ہے، ویڈیوز میں عابد بھی پریانتھا کو بچانے کی کوشش کرتا نظر آرہا ہے اور فوٹیج میں عابد ہجوم کے آگے ہاتھ جوڑتا بھی دکھائی دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں