78

سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کاپریانتھا کمارا کی متاثرہ فیملی کیلئے ایک لاکھ ڈالر امداد کا علان

Spread the love

آباد (بدلو نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث لوگوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے پیغام بھجوایا ہے کہ وہ پریانتھا کمارا کی فیملی کے لیے ایک لاکھ ڈالر اکٹھا کرچکے ہیں اور مقتول کو ماہانہ ملنے والی تنخواہ معمول کے مطابق ان کی فیملی کو بھجوائی جاتی رہے گی ۔ یہ اعلان انہوں نے پریانتھا کمار کی یاد میں وزیراعظم آفس میں ہونیوالی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب کے دوران سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کرنیوالے ملک عدنان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، افسوس ناک واقعے کے بعد ہمیں ملک عدنان کو دیکھ کرخوشی ہوئی کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنی جان کو بھی خطرے میں ڈال کر کسی کی جان بچانے کی کوشش کرتے ہیں، ایسے بھی ہمارے پاکستانی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں