81

بھارت میں انتہا پسندوں کا مشنری سکول پر حملہ، پولیس اطلاع کے باوجود نہ پہنچی

Spread the love

بھوپال ( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے مذہب تبدیلی کا الزام لگا کر مشنری سکول پر حملہ کردیا، سکول میں گھس کر پتھراؤ کیا، توڑ پھوڑ کی، طلبا، اساتذہ اور دیگر عملے کو دھمکیاں دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے

کارندوں نے زبردستی مذہب تبدیل کرانے کا الزام لگا کر گزشتہ روز سکول پر حملہ کیا، حملے کے وقت مشنری سکول میں 12ویں جماعت کے امتحان ہورہے تھے۔ طلبا، اساتذہ اور عملے نے مشکل سے جان بچائی۔مشنری سکول منیجر کا کہنا ہے کہ پولیس کو انتہا پسندوں کے حملے کے خطرے سے آگاہ کردیا تھا، پولیس نے سکول پر حملہ روکنے کیلئے مناسب انتظامات نہیں کئے۔سکول منیجر نے مذہب تبدیلی کے الزامات کی بھی تردید کردی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں