63

یوٹن،مودی ملاقات، روس اور انڈیا میں 4 جنگی معاہدے،

Spread the love

نئی دہلی(ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے اپنے دورہ بھارت پر انڈین وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کودہشتگردی ، منشیات اسمگلنگ اور منظم جرائم کیخلاف تعاون بڑھانا ہوگا ،روسی صدر نے بھارت کو عظیم طاقت ،دوست ملک اورمشکل وقت کا ساتھی قرار دیا ، دونوں ممالک کے درمیان وزراء کی سطح پر ٹو پلس ٹو مذاکرات بھی ہوئے جن میں 4جنگی معاہدوں پر دستخط کئے گئے ،

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو کے درمیان ملاقات میں مشترکہ طور پر 6لاکھ روسی اے کے 203رائفلز کی بھارت میں تیاری کے دو معاہدوں کے علاوہ فوجی ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانےاور بین الحکومتی سطح پر ملٹری ٹو ملٹری تکنیکی تعاون بڑھانے کے 10سالہ معاہدہ ہوا ، پیوٹن اور مودی ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ایک سالہ تیل کے معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے؎ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں