82

پی ڈی ایم لانگ مارچ کی تاریخ بدلے ، ورنہ پھر نہ کہے کہ راستے بند کردیے۔ شیخ رشید

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) 23 مارچ کو لانگ مارچ کی تاریخ بدلے ، ورنہ پھر نہ کہے کہ راستے بند کردیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پہلی اپوزیشن ہے جو چار ماہ پہلے قومی دن پر احتجاج کا اعلان کر رہی ہے، اپوزیشن لانگ مارچ کے احتجاج کی تاریخ بدلے ، 23مارچ کی تاریخ پر اعتراض ہے، اس دن فوجی پریڈ ہوتی ہے اور یہ پاک فوج کا عالمی سطح پر منایا جانے والا دن ہے،

لانگ مارچ 15 روز پہلے یا 7 روز بعد کرلیں کیوں کہ یومِ پاکستان کی پریڈ کے لیے ہمارا سارا جنگی سامان جی ٹی روڈ سے اسلام آباد پہنچتا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بیشتر کور ہیڈ کوارٹرز بھی جی ٹی روڈ پر ہیں، اسی لیے 6، 7 روز پہلے اسلام آباد کے بعض راستے بند کردیے جاتے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں