79

ڈھاکہ ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار فتح

Spread the love

ڈھاکہ ( ویب ڈیسک ) پاکستان نے دوسر ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیس کو ایک اننگز 8 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان بارش سے متاثرہ میچ میں پہلی اننگز 300 رنز پر ڈیکلئیر کر دی تھی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم ساجد خان کی تباہ کن بائولنگ کے باعث پہلی اننگز میں 87 رنز بنا کرآئو ٹ ہو گئی تھی۔ جب کہ دوسری اننگز میں بنگلہ دیش 205 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ پاکستانی بولرز نے دوسری اننگز میں بھی شاندار گیند بازی کی اور صرف شکیب الحسن پاکستان کے خلاف نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے اور انہیں 63 رنز پر ساجد خان نے بولڈ کیا جبکہ مشفیق الرحیم دوسری اننگز میں بھی رن آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 48 رنز بنائے۔ ساجد خان نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو دو وکٹیں شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کے حصے میں آئیں۔
ساجد خان نے میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں اور وہ پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ میں 12 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی آف اسپن بولر بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں