67

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں پولیس اور عدلیہ سب سے زیادہ کرپٹ ترین قرار

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ملک بھر میں کرپشن perception سروے 2021 جا ری کردیا جس میں ملک میں کرپشن، مہنگائی اور بے روزگاری کی بڑی وجوہات کے بارے میں پاکستانی عوام کی رائے طلب کی گئی تھی۔ سروے میں عوام کی رائے میں بتایا گیا کہ کمزور احتساب ، طاقتور طبقے کی ہوس اور کم تنخواہیں کرپشن کی سب سے بڑی وجوہات ہیں جب کہ حکومتی نااہلی ، کرپشن ، سیاست دانوں کی کار سرکار میں مداخلت اور پالیسیوں پر عدم عمل کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ سروے میں پاکستانی عوام نے پولیس کو ملک کاسب سے کرپٹ ترین ادارہ قراردیا جب کہ عدلیہ کو کرپشن میں دوسرے نمبر پر جگہ دی۔

23.3 فیصدکہتےہیں کہ مہنگائی اوربےروز گاری میں اضافےکی اصل وجہ کرپشن ہے، 9.6 فیصد عوام سمجھتےہیں کہ سیاستدانوں کی کار سرکار میں مداخلت مہنگائی اوربےروز گاری میں اضافےکی اصل وجہ ہے۔ 16.6فیصد شہریوں کی رائے ہےکہ پالیسیوں پرعمل نہ ہونے کی وجہ مہنگائی اورکرپشن ہے، 51.9 لوگوں کاکہناہےکہ کرپشن کی اہم وجہ کمزوراحتساب ہے،29.3 فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ طاقتور طبقے کی ہوس کی وجہ سےکرپشن ہے جب کہ 18.8فیصد لوگوں نے کرپشن کی اہم وجہ کم اجرت کو قراردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں