81

عالمی اردو کانفرنس کل سے کراچی میں شروع ہوگی

Spread the love

لاہور ( طیبہ بخاری سے )عالمی اردو کانفرنس کل سے کراچی میں شروع ہوگی . یہ چودھویں عالمی اردو کانفرنس ہو گی جو 12 دسمبر تک جاری رہے گی ،پہلے دن افتتاحی اجلاس کی مجسِ صدارت کے فرائض زہرا نگاہ ، گوپی چند نارنگ ، اسد محمد خاں ، مستنصر حسین تارڑ ، افتخار عارف، کشور ناہید ، منیزہ

ہاشمی منور سعید ، نورالہدیٰ شاہ اور یوسف خٹک انجام دیں گے جبکہ خطبہ استقبالیہ محمد احمد شاہ ( ستارہ امتیاز ) دین گے . کلیدی مقالے طارق رحمن اور جعفر احمد جبکہ اظہار تشکر اعجاز احمد فاروقی پیش کریں گے اور نظامت کے فرائض ہما میر انجام دیں گی . چودھویں عالمی اردو کانفرنس کے پہلے روز ایک شام فیض احمد فیض کے نام بھی منائی جائے گی جس میں شرکائے گفتگو زہرا نگاہ ، افتخار عارف ، منیزہ ہاشمی ، ارشد محموداور نعمان الحق ہونگے ، نظامت کے فرائض ارشد محمود انجام دیں گے جبکہ خالد احمد ، فواد خان اور میثم نقوی کلامَ فیض پڑھیں گے . “ایک شام فیض کے نام “میں شیما سیداور زاشانے ملک کا رقص بھی ہو گا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں