69

بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہلاک تصدیق ہوگئی۔

Spread the love

دہلی(ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آرمی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، بھارت کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔
حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیلی کاپٹر میں 14 افراد سوار تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر جائے حادثہ سے 4 افراد کی لاشیں جبکہ تین شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، وزیراعظم مودی نے حادثے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ملکی ایئرفورس نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت سمیت 14 افراد سوار تھے جن میں بپن راوت کا خاندان اور ان کا عملہ بھی شامل ہے۔

بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کے لیے جارہے تھے، بپن راوت کی اہلیہ بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھیں، ہیلی کاپٹر میں اعلیٰ دفاعی افسران کی موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں۔ بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔بھارتی ائیرفورس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں مرنے والوں میں بپن راوت اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں