83

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی ، تین مزید کشمیری نوجوان شہید

Spread the love

سرینگر(ویب ڈیسک) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چک چولان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں اور کیمیائی مواد کا استعمال کرتے ہوئے علاقے میں ایک رہائشی مکان کو بھی تباہ کر دیا۔

آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو آپریشن کی کوریج سے روک دیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے5 اگست 2019 ء کے بعد اب تک سرکردہ حریت رہنما محمد اشرف صحرائی اور ایک درجن خواتین سمیت 484 کشمیریوں کو شہید کیا۔ قابض فوجیوں نے ان میں سے زیادہ تر افرادکو علاقے کے طول و عرض میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہیدکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں