نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی کسان یونین نے متنازع زرعی قوانین کی واپسی کے بعد احتجاج ختم کرنے کااعلان کر دیا۔کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مظاہروں کی جگہیں 11 دسمبر کو خالی کردیں گے، جبکہ اسی دن زرعی قوانین کیخلاف احتجاج کی کامیابی پر مارچ کیا جائے گا۔کسان رہنما گرنام سنگھ کا
کہنا ہے کہ 15جنوری کو کسان جائزہ اجلاس ہوگا جس میں احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔بھارتی وزیراعظم مودی نے گزشتہ ماہ متنازع زرعی قوانین کی واپسی کا اعلان کیا تھا جبکہ بھارتی پارلیمنٹ نے گزشتہ ماہ متنازع زرعی قوانین کی واپسی کا بل منظور کرلیا تھا۔