69

سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کا فیصلہ

Spread the love

لاہور (بدلو نیوز ) پنجاب حکومت نے سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزمان کاچالان 14دن میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائےلااینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا ، جس میں سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کا وزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کا فیصلہ کرلیا اور ملزمان کاچالان 14دن میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں سیالکوٹ اور فیصل آباد واقعات کی شدید مذمت کی گئی جبکہ تمام ڈویژنل آر پی اوز اور کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی۔

آر پی او گوجرانوالہ نے سیالکوٹ واقعے پر پیشرفت،گرفتاریوں پر بریفنگ دی ، جس کے بعد وزیر قانون نے سیالکوٹ واقعےکا چالان 10دن کےاندر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ محکمہ پراسیکیوشن خصوصی سیل بنا کر روزانہ مانیٹرنگ کرے۔ اجلاس میں سیالکوٹ واقعہ کی روزانہ جیل ٹرائل کرانے پر غوروخوض کیا گیا جبکہ فیصل آباد واقعےمیں ملوث ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں