75

انسانی حقوق کا عالمی دن منانے کا مقصد انسان کے حقوق کو بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب اور زبان تسلیم کرنا ہے۔

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد انسان کے حقوق کو بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب اور زبان تسلیم کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا فیصلہ 10 دسمبر 1948 میں کیا جس کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کی انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ڈیکلیریشن کی جانب توجہ دلانا ہے۔ اس تاریخ کے انتخاب کا مقصد 10 دسمبر 1949 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے توثیق کردہ انسانی حقوق کا آفاقی منشور یونیورسل ڈیکلیریشن آف ہیومن رائٹس کی یاد تازہ کرنا اور دنیا کی توجہ اس طرف مبذول کروانا بھی ہے۔

اس منشور کو عالمی سطح پر انسانی حقوق کا پہلا اعلان تعبیر کیا جاتا ہےاور اقوام متحدہ کی ابتدائی بڑی کامیابیوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے اس منشور میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کے لوگ یہ یقین رکھتے ہیں کہ کچھ ایسے انسانی حقوق ہیں جو کبھی چھینے نہیں جا سکتے، جن میں انسانی وقار بھی شامل ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے دنیا کو جو نقصان پہنچا ہے وہ اسی صورت میں پورا ہوسکتا ہے جب عالمی طور پر مساوات قائم کی جائے، اس کا مطلب ہے کہ ہم دنیا بھر کے انسانوں کے تنوع کو تسلیم کریں اور کسی قسم کا امتیاز نہ برتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں