68

ونٹر اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا معاملہ، روس چین کی حمایت میں سامنے آ گیا

Spread the love

ماسکو(ویب ڈیسک )ونٹر اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کے معاملہ پر روس چین کی حمایت میں سامنے آ گیا، اولمپکس کمیٹی کے چیئرمین نے سفارتی بائیکاٹ کو سمجھ سے بالاتر قرار دے دیا ہے۔ امریکا ، آسٹریلیا ، کینیڈا اور برطانیہ کی جانب سے سرمائی اولمپکس میں اپنے سفارتی وفد نہ بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا

جس پر روس کے اولمپکس کمیٹی کے چیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم یورپی ممالک کی طرف سے 2022ونٹر اولپکس کے لیے چین کے سفارتی بائیکاٹ کے اعلان کی حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک انتہائی احمقانہ عمل ہے۔اس سے قبل فرانس نے بھی چین کے سفارتی بائیکاٹ کی امریکی مہم کی حمایت سے انکار کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں