67

ہندوستان کشمیر میں جو کررہا ہے اس پر کوئی مغربی ملک تنقید نہیں کرتا، وزیراعظم

Spread the love

لاہور (بدلو نیوز ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کشمیر میں جو کررہا ہے اس پر کوئی مغربی ملک تنقید نہیں کرتا ، کوئی اور ملک ایسا کر رہا ہو تو کتنا شور مچتا۔ بھارت کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان جو کررہاہے اس پر کوئی مغربی ملک تنقید نہیں کرتا، کشمیر میں کوئی اور ملک ایساکررہاہوتو کتنا شورمچتا، بھارتی حکومت کی فاشسٹ پالیسیاں ہیں ، بھارتی حکومت اقلیتوں اور کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسلامک پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 90کی دہائی سے پہلےپاکستان تیزی سے ایشیا میں اوپرجارہاتھا، قانون کی عملداری نہ ہوتو ملک نیچے کی طرف جاتا ہے، قانون کی عملداری سے ہی جمہوریت کو تقویت ملتی ہے اور کرمنلز کو اوپر آنے سے روکا جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ قربانیاں دینے کے باوجود مغرب نے پاکستان کوکریڈٹ نہیں دیا، غلطیاں وہ کررہے تھے لیکن پاکستان سے کوئی جواب دینے والا نہ تھا، ہم ایک دوسرے کو اتحادی کہتے تھے اوروہی ہم پر بم بھی گرارہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پڑھی لکھی لیڈرشپ نہ ہونےسے ایک خلا تھا، ملک میں دو گروپ بن گئے ایک امریکا کا حامی دوسرا مخالف، مغرب میں رہنے والے مسلمانوں کو ماضی میں مشکلات کا سامنا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں