64

نماز کھلی جگہ پڑھنے پر پابندی، ایسے بھارت سے ہم الحاق نہیں کر سکتے : عمر عبداللہ

Spread the love

سرینگر ( نیٹ نیوز )مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے کھلی جگہوں پر نماز پر پابندی کے وزیراعلیٰ ہریانا کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی پابندی ہر مذہب کے لیے ہوتی تو ٹھیک ہوتا لیکن کسی ایک مذہب کو چُن کر ایسی پابندی لگانا اس مذہب کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔عمر عبداللّٰہ کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر ایسے بھارت کے ساتھ الحاق نہیں کرسکتا۔واضح رہے کہ ہریانا کے وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس کے بعد جمعے کو گڑ گاؤں شہر میں کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں