79

بھارتی ہیلی کاپٹر حادثہ: وارن سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔

Spread the love

دہلی(ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے گروپ کیپٹن وارن سنگھ کی بھی موت واقع ہوگئی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر فوجی افسران کی موت کا سبب بننے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں گروپ کیپٹن بھی شدید زخمی ہوئے تھے جن کا علاج جاری تھا۔ وارن سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ 8 دسمبر کو تامل ناڈو میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار بھارتی فوج کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت سمیت 14 افراد ہلاک ہوئے۔ ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت، ان کی اہلیہ، ڈیفنس اسسٹنٹ، سیکیورٹی کمانڈوز، فضائیہ کے پائلٹس سمیت مجموعی طور پر 14 افراد سوار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں