63

عارضی پناہ گاہوں کے ٹائمنگ شیڈول سخت، بے گھر افراد رات باہر گزانے پر مجبور

Spread the love

لاہور (بدلو نیوز) صوبائی دارالحکومت میں قائم عارضی پناہ گاہوں کے سخت ٹائمنگ شیڈول کے باعث ہزاروں بے گھر افراد سخت ٹھٹرتی سردی میں رات کھلے آسمان تلے گزارنے پر مجبور ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بے گھر افراد کی سہولت کے پیش نظرداتا دربار،لاری اڈہ،ریلوے اسٹیشن،سبزی منڈی اور ٹھوکر نیاز بیگ میں قائم کی گئیں ان پناہ گاہوں میں سخت ٹائمنگ شیڈول کے باعث محنت مزدوری کرکے رات گئے تک آنے والا مزدور طبقہ دسمبر کی راتیں اور صبح سخت سردی میں داتا دربار کے سائے تلے،ریلوے اسٹیشن کے قریب سستی چارپائیوں و قرب و جوار کے چائے والے ہوٹلوں سمیت مختلف تھڑوں پر زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے داتا دربار کے قریب قائم کی گئی پناہ گاہ میں کئے جانے والے سروے میں معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سردی اور گرمیوں کی ٹائمنگ کے بورڈ آویزاں کرنے کے باوجود سردیوں کی ٹائمنگ بڑھائے نا جانے کے باعث یہ مزدور طبقہ افراد یا بے گھر افراد محنت مزدوری کرکے رات گئے آتا ہے جہاں ان عارضی پناہ گاہوں میں موجود عملہ ان افراد کو مقررہ وقت کے بعد آنے کے باعث اندر جانے کی اجازت نہیں دیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں