87

ایک سال میں اقلیتوں کی جانب سے جان کی حفاظت کی 137 درخواستیں موصول ہوئیں

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ایک سال میں اقلیتوں کی جانب سے جان کی حفاظت کی 137 درخواستیں موصول ہوئیں، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔ حافظ طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں سری

لنکن شہری کے ساتھ جو ہوا انتہائی افسوسناک ہے،ہم ملک بھرکی اقلیتوں کو مسلمان اکثریت میں ہونے کے ناطے خیال کریں گے ملک بھر میں توہین رسالت ﷺ یا توہین مذہب کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، پاکستان میں مسلمانوں اور اقلیتوں کو ان کے مذہبی وبنیادی حقوق مہیا کیے گئے۔ کرسمس کے حوالے سے ایام کے آغاز پر یہ عہد کر رہے ہیں کہ ہم قانون کومضبوط کریں گے،وزیراعظم کا وژن ہے کہ مسائل اور پریشانیوں پر قابو پانے کا حل سوچنا اہم ہے۔طاہر اشرفی نے کہاکہ مدارس اور مذہبی تعلیم گاہوں یا مساجد میں پولیس کے چھاپے بند ہوئے ہیں، ملک میں مذہبی جماعتوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ بھی زیادہ موثر بنایا گیا ہے۔ موجودہ دور میں قانون کو مضبوط بنائے جانے کے حوالے سے پالیسی بنائی گئی،ریاست مدینہ میں صلح رحمی آئین و قانون کی سرپرستی پر ایمان رکھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم کے قول ہمیں بھولے نہیں کہ پاکستان تمام مذاہب کیلئے بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں