72

دہشت گرد حملے کی دھمکی، کئی امریکی ریاستوں میں اسکول بند

Spread the love

کیلفورنیا ( ویب ڈیسک ) امریکہ کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں اسکولززبند اور سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، امریکہ میں اسکولز پر فائرنگ کی دھمکی وائرل ٹک ٹاک پر دی گئی۔ ٹک ٹاک ویڈیو میں کہا گیا کہ جن کو اپنی جان پیاری ہے وہ جمعہ کو سکول نہ جائیں۔

ریاست کیلفورنیا، منی سوٹا، ٹیکساس، میسوری میں آج اسکول بند رہیں گے، پولیس کی جانب سے امریکہ کی ریاستوں کے اسکولز میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے ایسی دھمکی آمیز ویڈیو پر سیکورٹی اداروں کے ساتھ کام کرنے کی ٹوئٹ کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں