74

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کیوں متاثر ہوئی؟ وجہ سامنے آ گئی

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) انٹرنیٹ سپلائی کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی ہے۔ ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ سپلائی کیبل میں خرابی کے ایک ٹیرا بائٹ سسٹم سے نکل گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں زیادہ استعمال کے باعث انٹرنیٹ سروس مزید متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا کہ انٹرنیٹ ٹریفک زیادہ ہونے پر صارفین کو کنیکٹیویٹی کے مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل چینلز پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ “خرابی کی وجہ اور صحیح جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے لیکن ہمیں یقین نہیں ہے کہ یہ مسئلہ کب حل ہوگا۔” پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی سب میرین سی وی ایم 4 کیبل میں خرابی کی وجہ سے سروسز میں خلل پڑا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں