کابل ( نیٹ نیوز )کابل میں پاسپورٹ آفس کے گیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ترجمان کابل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکا محکمہ پاسپورٹ کے سامنے ایک کار میں ہوا ہے۔دوسری جانب افغان وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آور پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا آفس پر تعینات سیکیورٹی
اہلکاروں نے حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو پہلے ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی جانی نقصان کے حوالے ابھی کچھ واضح معلوم ہوا ہے۔واضح رہے کہ کئی ہفتوں کی معطلی کے بعد پاسپورٹ آفس سروس بحال ہونے کے بعد حالیہ دنوں میں سفری دستاویزات حاصل کرنے کے لیے افغانیوں کا ایک بڑا ہجوم پاسپورٹ آفس کے باہر جمع رہتا ہے۔