75

اس وقت لا پتہ افراد کی تعداد دو ہزار 264 ہے ، قومی کمیشن برائے لا پتہ افراد کا اعلامیہ

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) قومی کمیشن برائے لا پتہ ا فراد نے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، اعلامیہ کے مطابق اس وقت لا پتہ افراد کی تعداد دو ہزار 264 ہے ۔ قومی کمیشن برائے لا پتہ افراد کے اعلامیہ کے مطابق کمیشن کو نومبر 2021 تک آٹھ ہزار 279 کیسز موصول ہوئے ، دسمبر 2021 میں 102 نئے کیسز موصول ہوئے ، کمیشن نے 31 دسمبر 2021 تک چھ ہزار 117 کیسز نمٹائے، اس وقت لا پتہ افراد کی تعداد دو ہزار 264 ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق کمیشن نے دسمبر 2021 کے دوران 563 سماعتیں کیں ، اسلام آباد میں 183 ، کوئٹہ میں 204 سماعتیں ہوئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں